لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں،تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری پیشی پر بڑی تعداد میں باہر نکلے۔اپنے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جعفر لغاری میرے پرانے دوست تھے، اور وہ ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے چھوڑنے کیلئے ان پر دبائو ڈالا گیا لیکن پھر بھی وہ آخری وقت تک میرے رہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ محسن لغاری کو ہرایا جائے، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ محسن لغاری کو ووٹ دیں کیوں کہ وہ میری نمائندگی کر رہے ہیں، اور یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، عوام بھرپور طریقے سے الیکشن میں شرکت کرے اور ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں تمام لوگوں اور خاص طور پر وکلا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں بے ساختہ باہر آنے اور اس طرح کی پرجوش حمایت کا مظاہرہ کیا۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...