سعودی قیادت کی بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر کوعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

0
147

ریاض (این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر محمد شہاب الدین کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر کے نام جاری ایک پیغام میں انہیں منصب صدارت سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناں کے ساتھ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی محمد شہاب الدین کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے صدر منتخب ہونے پر تہنیتی بھیجا ہے۔