بیونس آئرس(این این آئی) قطر میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میسی خود کریں گے۔ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بتایا کہ اگلے ورلڈکپ میں شرکت کرنا میسی کا فیصلہ ہوگا، اگر انکی فٹنس برقرار رہتی ہے تو وہ ٹیم کا ہمراہ ہوں گے، ہمارے ٹائٹل جیتنے کے پیچھے شائقین، عملے اور کھلاڑیوں کی سپورٹ تھی جس سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے جو الفاظ میسی کیلئے ہیں وہیں اینجل ڈی ماریا کیلئے بھی ہیں جب تک فٹ رہیں گے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ورلڈکپ میں کچھ مسائل کے ساتھ پہنچے تھے، لیکن جب ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ہمیشہ موجود تھے۔دوسری جانب گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں، وہ اس وقت پیرس سینٹ جرمن کلب سے منسلک ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...