ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی رولر کوسٹر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کاآغاز کر دیا گیا۔مداحوں کو سن 2000 میں ریلیز ہونے والی ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کا بیصبری سے انتظار تھا جو جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ کاآغاز کردیا گیا ہے۔ کامیڈی کنگ اکشے کمار پریش راول اور سنیل شیٹی کی ہیراپھیری 3 جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں اکشے ایک مرتبہ پھر راجو، سنیل شیٹی شیام اور پریش راول بابو بھائیا کے مشہور کردار نبھاتے نظرآئیں گے۔ بھارتی صحافی ہمیش منکڈ نے فلم کے سیٹ سے ہیرا پھیری اسٹارز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہآغاز کر دیا گیا ہے۔کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھول بھولیاں کی طرح ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کی جگہ کارتکآریان لے لیں گے تاہم اب فلم کے سیٹ سے اکشے کمار اور دیگر کی تصویر سامنیآنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے ہیرا پھیری 3 کی خبر سامنیآنے پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس فلم کو پروڈیوسر فیروز نادیاد والا پروڈیوس کر رہے ہیں تاہم فلم کے ہدایتکار کا نام اب تک سامنے نہیںآسکا ہے۔یاد رہے کہ ہیری پھیری فرنچائز کی پہلی فلم 31 مارچ 2000 کو ریلیز کی گئی تھی جس کے ہدایتکار پریا درشن نے کی تھی جبکہ ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی پریا درشن کی ان دونوں فلموں کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...