اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اسلام آباد میں 3 روزہ عالمی آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سیدامین الحق نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری رجحان میں اضافہ،ٹیک کمپنیوں کے باہمی اشتراک کا فروغ ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ 22 ویں آئی ٹی سی این نمائش کے انعقاد پر ای کامرس گیٹ وے،اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ گذشتہ 20 برس سے تسلسل کے ساتھ ہونے والا آئی ٹی و ٹیلی کام سے متعلق بہت بڑا ایونٹ ہے۔امین الحق نے کہاکہ نمائش میں شریک 200 سے زائد ملکی و غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ نمائش میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، این آئی ٹی بی، اگنائٹ اور پاشا کے پویلینز بھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔امین الحق نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے ہر ممکن سہولت و تعاون بھی فراہم کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...