فیصل آباد ( این این آئی )فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کیرہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی اور مہنگائی کے ذمہ دار ہم ہیں ؟ کیا آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ذمہ دار ہم ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے اور انہوں نے عدالتوں میں پیشیا ں بھگتیں،مسلم لیگ(ن) کے لوگ کیا ملک دشمن ہیں جو ان پر مقدمات بنائے گئے جب نوا ز شریف اورشہباز شریف پیش ہوتے ہیں تو انہیں سنا ہی نہیں جاتا۔فیصل آباد میں عابد شیر علی نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جمع کیا گیا، ہمیں تو عدالتوں میں جانے پر ڈنڈے پڑتے تھے، آڈیو لیکس آئی ہیں جن پر بارکونسلزکو بھی تحفظات ہیں ، عمران نیازی روز جھوٹ بولتا ہے، نوازشریف کی تو آواز بھی بند کردی گئی تھی، عمران نیازی روز اداروں کو نشانہ بناتا رہا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں عمران خان کے تینوں بچوں کا اندراج ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی کو ان تینوں بچوں سے بھی جیل بھرو تحریک کا فارم اور حلف نامہ لینا چاہئے اور ان تینوں بچوں کا ووٹرلسٹوں میں اندرا ج ہونا چاہئے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالتیں آئینی طریقے سے فیصلے کریں گی تاکہ کسی کو بھی تحفظات نہ ہوں،ہماری درخواست ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نیا بینچ تشکیل دیں اورسینئر ترین ججز کو بھی اس میں شامل کیاجائے ، اگر نیا بینچ قائم نہیں ہوتا تو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پانامہ پر دس ماہ لگائے گئے اس پر بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ 90دنوں میں الیکشن کرائے، صدرمملکت کو آئین کا آرٹیکل 170پڑھنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد کی ہدایت پر لندن میں مقیم رہا، ہم نے جب جیلیں کاٹیں تو اس وقت میڈیا نہیں تھا ، ہماری اپنی جماعت کیلئے بہت قربانیاں ہیں ، وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اے پی سی بلا کرچارٹر آف اکانومی تشکیل دیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...