سرگودھا(این این آئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب وقاص حسن نتھوکہ کے تقرر کے حکومتی فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر ان کی برطرفی اور قادنیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے زیر اہتمام ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب وقاص حسن نتھوکہ کے تقرر کے حکومتی فیصلہ پر مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 1 سے چوک بلاک نمبر 12 تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں امیر ضلع مولانا نور محمد ہزاروی، نائب امیر قاری عبدالوحید،مولانا عبدالرشید، مفتی جہانگیر حیدر، مولانا حیدر علی،حافظ عثمان، مولانا عبدالرحمان بھکروی، چوہدری محمد اجمل، پروفیسر عاصم اشتیاق اور دیگر نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ وقاص حسن نتھوکہ سکہ بند قادیانی ہے اس لئے نگران حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح قادیانیت نوازی کو فروغ نہ دے مقررین نے کہا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں اور شرانگیزیاں اس بات کی واضح علامت ہیں کہ ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی سرگرمیوں پر پوری قوم شدیدتشویش میں مبتلا ہے۔ کلیدی عہدوں ںپر موجود قادیانی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے وقاص حسن نتھوکہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے بصورت دیگر اہل اسلام بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...