اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے لئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائے ،نادرا کے مراکز میں پاسپورٹ دفتر کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں،کفایت شعاری اور بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس دفتر کی جگہ اور وسائل شیئر کریں تاکہ قومی خزانے پر کم بوجھ پڑے جبکہ وزیراعظم کے شہریوں کو شناختی کارڈ کی سروس ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے وزیراعظم نے موبائل نادرا وینز کی تعداد فوری بڑھانے کے احکامات کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شہریوں کے لئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے. انہوں نے تاکید کی کہ عام شہریوں کو انکے گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہر شہری کو اس حوالے سے یکساں سہولیات میسر ہوں،اس تناظر میں وزیراعظم نے نادرا کی وینز کی تعداد بڑھائی فوری بڑھانے کے احکامات بھی دئیے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری اور بچت کو سامنے رکھتے ہوئے نادرا مراکز میں پاسپورٹ کے کاؤنٹرز قائم کئے جائیں. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس دفتر کی جگہ اور وسائل شئیر کریں تا کہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے. وزیراعظم نے احکامات دئیے کہ پاسپورٹ دفاتر کے قیام کیجتنے بھی منصوبے منظور ہو چکے ہیں وہ نادرا کے پہلے سے موجود دفاتر میں قائم ہوں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صارفین کی سہولت کے لئے نادرا ایک نئی موبائل فون ایپلیکیشن شروع کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید ہو سکے گی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولت کے لیے نادرا نئی موبائل فون ایپلیکیشن شروع کر رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین, چیئرمین نادرا , ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...