قمر زمان کائرہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ،سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

0
141

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ ایشوز اور گندم سپلائی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تنخواہوں، ترقیاتی منصوبوں اور گندم سپلائی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کے مسائل کا حل جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ معاشی چیلنج کے حوالے سے پورے پاکستان کو دشواری کا سامنا ہے ، گلگت بلتستان کے معاشی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز سے رابطہ کر کے ان کا حل کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گزشتہ سال تمام صوبوں کے بجٹس پر کٹ لگائے گئیلیکن گلگت بلتستان کے سالانہ بجٹ کو برقرار رکھا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گندم کی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں گندم کی قیمت کے تعین اور سپلائی کے حوالے تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں ، اے ڈی پی پروجیکٹس اور تنخواہوں کے حوالے سے بجٹ مشکلات کا سامنا ہے۔ خالد خورشید نے کہاکہ تعلیم ، صحت اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے2018 اور 2019 کے جی بی آرڈرز اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آہنی اشوز کے حوالے سے باہمی مشاورت پر اتفاق کیا گیا ۔قمر زمان کائرہ نے اپنی وزارت کی جانب سے گلگت بلتستان کی ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ صوبائی حکومت اور وزارت میں باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے