اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رانا تنویر حسین نے نواف بن سعید المالکی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کے دلوں کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب کے عوام کی طرف سے پاکستانیوں کے ساتھ دکھائی جانے والی مہمان نوازی کی تعریف کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (JWG) تشکیل دیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل تعاون کی نگرانی، تعاقب اور ہم آہنگی ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے JWG کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔رانا تنویر نے سعودی سفیر کو بتایا کہ وزارت برائے ایف ای اور پی ٹی نے نیشنل سکلز یونیورسٹی کی ترقی اور ایک اور کثیر جہتی ہنر مند ادارے کے قیام کیلئے ایک جامع تجویز پیش کی ہے جو سعودی تعاون سے پاکستان میں قائم کی جائیگی۔ اسی طرح رانا تنویر حسین نے سعودی ہائر ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگریوں کو تسلیم نہ کرنے کے معاملے پر روشنی ڈالی۔ وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ سعودی حکام فاصلاتی تعلیم کو تسلیم نہیں کرتے لیکن انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے لہذا KSA ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگریوں کو تسلیم نہ کرنے کے قوانین پر نظر ثانی کرنے پر غور کریگا۔رانا تنویر حسین کو تکامول (KSA) اور NAVTTC کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ 23 سکل ٹریڈز میں ٹریننگ شروع ہو چکی ہے، ویب پورٹل کو فعال کر دیا گیا ہے، اور ٹیسٹ اسسمنٹ سنٹرز کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے۔نواف بن سعید المالکی نے وزیر کو تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ KSA ثقافتی تبادلے کو بڑھانے کے لیے پاکستانی طلباء کو مکمل طور پر فنڈڈ 683 وظائف فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے KSA کا پاکستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاریخ اور ادب مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لوگوں کے درمیان ایک گہرہ رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعلقات کو اور بہتر بنانا چاہیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...