ممبئی (این این آئی)حال ہی میں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران پاکستان سے متعلق گفتگو کرنے والے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر نے ایک بار پھر پاکستان کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول کے دوران بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگارجاوید اختر نے پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب جاوید اختر نے بھارت میں ایک تقریب کے دوران انڈیا اور پاکستان کی غربت کا موازنہ کیا ہے۔تقریب کے دوران میزبان اور معروف مصنف چیتن بھگت نے جاوید اختر سے سوال کیا کہ پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں، کیا آپ کو دورہ پاکستان کے دوران وہاں یہ چیز محسوس ہوئی؟جاوید اختر نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں، بھارت میں ہمیں سڑکوں پر غربت نظر آتی ہے لیکن لاہور میں ایسا کچھ نہیں دکھائی دیا، ایسا لگتا کہ وہاں غربت چھپائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں 3 بار لاہور گیا پر وہاں کبھی غریبوں کے گھر دکھائی نہیں دیے، نہ سڑکوں پر کوئی غریب نظر آیا، حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے اس سب کا کیسے انتظام کیا ہوا ہے۔ اس دوران چیتن بھگت نے جاوید اختر سے کہا کہ پاکستان میں آپ کو اسپیشل گلیوں سے لے جاتے ہوں گے جہاں غربت نہ دکھا ئی دے۔جس پر جاوید اختر نے کہا کہ آپ ممبئی میں کسی بھی سڑک پر جائیں آپ کو کہیں نہ کہیں غربت نظر آجائے گی، ہمارے یہاں اچھا بھی سامنے ہے اور برا بھی مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہے، وہاں یہ چیز نظر نہیں آتی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...