ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اسٹار رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے حوالے سے ایک پیار بھرے معصومانہ خدشے کا اظہار کردیا۔اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت جبکہ ان کی داڑھی ہے اور ان کی بیٹی اب انہیں اس کے ساتھ کچھ کچھ پہچاننے لگی ہے لیکن جب میں اسے منڈوا لوں گا تو پھر کیا ہوگا؟ کیا وہ بغیر داڑھی کے پہنچان پائے گی۔فلم ‘برہمسترا’ کے ایکٹر نے یہ بات انڈین آئیڈل میں اپنی نئی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ کے پرومو کے موقع پر اس وقت بتائی جب مقابلے میں شریک ایک کنٹسٹنٹ رنبیر کی داڑھی دیکھ کر ان سے پوچھا کہ جب وہ اپنی بیٹی کو اٹھا کر پیار کرتے ہیں تو کیا اسے داڑھی چھبتی نہیں؟ اس پر رنبیر نے کہا کہ یقیناً ایسا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اس نے پیدائش کے بعد سے جب بھی مجھے دیکھا اسی حلیے میں دیکھا لیکن اس کے بغیر دیکھے گی تو کیا مجھے پہچان پائے گی، اس پر مجھے خدشات ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی گزشتہ برس اپریل میں شادی ہوئی تھی اور گزشتہ نومبر میں ان کی بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔رنبیر کپور اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد سے داڑھی بڑھا رہے ہیں اس کی وجہ ہدایتکار سندیپ ریڈی وگنا کی آئندہ آنے والی فلم ‘اینیمل’ ہے جس میں رنبیر کو داڑھی کے ساتھ نظر آنا ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...