لاہور ( این این آئی) وفاق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک الیکشن پر سنجیدہ ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے،ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخاطب سیاسی قوتیں نہیں کوئی اور ہے، سیاستدان ہیں تو سیاسی قوتوں سے بات کریں، جن سے بات چیت کے لیے مرے جا رہے ہیں وہاں سے جواب نہیں ملتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے، اب 2018 والی فلم چلنے والی نہیں، مقبولیت کا بخار جلد اتر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ پر ریویو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان اپنی حکومت کا ایک کارنامہ بتائیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...