ایمنڈ نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشرکرنے پر پیمرا کی پابندی کو مسترد کردیا

0
185

اسلام آباد (این این آئی)ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات اور گفتگو نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کو مستردکردیا۔ایمنڈکے مطابق پیمرا کی پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئین ہر شخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتا ہے، اس اجازت کی خلاف ورزی پر ریاست اور اداروں کو کارروائی کا قانونی حق حاصل ہے، چینلزپیمرا قوائد وضوابط کی پابندی کی طرح عوام تک معلومات پہنچانے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ایمنڈ کے مطابق پیمرا قوائد کے مطابق چینلز کا اپنا ادارہ جاتی مکینزم اورمثر تاخیرکا نظام بھی موجود ہے، کسی چینل نے اس معاملے میں دانستہ یا نادانستہ کوتاہی برتی ہو تو قانون موجود ہے، اس آڑ میں چینلز کو کسی سیاسی رہنما کی تقریریا گفتگو نشر کرنے سے روکنا غیر قانونی عمل ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایمنڈ نے ما ضی میں بھی بلا تفریق اظہار رائے پرپابندی کی مخالفت کی، ایمنڈ نے ما ضی میں بھی اظہار رائے پرپابندی کے خلاف مثر جدوجہد کی، پیمرا غیر ضروری، غیر قانونی اور آزادی اظہار رائے کے خلاف اقدامات سیگریز کرے، پیمرا آزادی اظہار رائے کا احترام کرے، پیمرا کسی بھی ضابطیکی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔