تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا ، احسن اقبال

0
172

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتے،کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا ، ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔منگل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئیسیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، میرے لئے تعلیمی سسٹم ضلعی سطح پر رائج کرناایک چیلنج ہے، صوبوں کو دیا جانے والا تعلیمی بجٹ کافی ہے مگر اس طرح نتائج نہیں مل رہے اس طرح ہمیں لرننگ کے پرانے ماڈل سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس بنانے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل میں رہا ، ہم نے چیمپئن آف ریفارمز کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا ، یہ پلیٹ فارم اصلاحات کیلئے ایک مضبوط آواز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تعلیم کو نصابی ریفارم پر سمٹ کیلئے کہا ہے، اگر اساتذہ ٹرینڈ نہیں ہیں تو نصاب کا فائدہ نہیں، ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ کون سے اقدامات لینے کی ضرورت ہے، میں برطانوی حکومت کا پاکستان کے سکول سسٹم ریفارم کیلئے معاونت پر مشکور ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے ایچ ای سی اور یو ایس ایڈ کاکردار اہم ہے ، اعلیٰ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، پاکستان کی دوتہائی آبادی نوجوان ہے، ٹیکنالوجی نے زندگی کی جہتیں بدل دیں ، نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وڑن 2025 اور 2030 کے تحت پاکستان میں یوتھ کو جدید ترین علم فراہم کر رہے ہیں، یو ایس ایڈ ہمیں فل برائٹ شکالر شپ میں بھی مدد فراہم کررہا ہے،آج سینکڑون پاکستانی امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں،امریکی یونیورسٹیوں سے دنیا کے متعدد ممالک نے فائدہ اٹھایا ، آج پاکستان اور امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں، پاکستان نے امریکہ سے تعلیم کے میدان میں پورا فائدہ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکورٹی معاملات میں ہی لگے رہے ، اب دنیا کامستقبل جدید اسلحہ نہیں بلکہ تعلیمی لیبارٹر یز اور علم پر ہے، پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر ڈالیں گے ، پاکستان کے پاس ہارڈ وئیر ہے ، پاکستان کو سافٹ ویئر کی ضرورت ہے ، وہ سافٹ ویئر سیاسی استحکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، پاکستان کی خواتین بہت صلاحیتیں ہیں