عام انتخابات کا انعقاد ایک ہی دن ہونا ملک کے وسیع ترمفادمیں ہے، راجہ پرویز اشرف

0
199

اسلام آباد (این این آئی)سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد ایک ہی دن ہونا ملک کے وسیع ترمفادمیں ہے، الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن، حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں اہم فریق ہیں، ملک کے معاشی اورسیاسی استحکام کیلئے گفت وشنید کا راستہ اختیار کرنا ہوگا،مشکل حالات میں فوڈ سکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا ہونگی۔منگل کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز(پپس) میں ماحولیاتی اعتبار سے زرعی اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز اور ا?ئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مکالمے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عام انتخابات کا ایک ہی دن انعقاد ملک کی وسیع ترمفاد میں ہے ، تمام سٹیک ہولڈرزاس معاملے پر یکسوئی سے باہم گفت وشنید کا راستہ اختیارکریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو پہلے ہی بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں میں بات چیت کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے ، ملک کو درپیش چیلنجز کا حل پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے، ملک کے معاشی اورسیاسی استحکام کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، زرعی ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونی چاہئے اگرہم اپنے کسانوں کوسہولیات فراہم کریں گے تو ان کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا، ڈالر میں گندم کی خریداری کرکے عوام کو ریلیف دینا ایک مشکل کا م ہے، کسانوں کی سپورٹ کے ذریعے ہی ملک میں گندم کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی تمام اقسام نے ہمیں متاثرکیا ہے ، پاکستان میں گزشتہ سال ا?نے والے سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ا?ئی ہے ، قوموں پر جب مشکلات آتی ہیں تو ان کا مقابلہ بھی وہ اسی عزم سے کرتی ہیں ، ملک کے تمام شعبہ جات میں موجود دانشور ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں، جاپان ،جرمنی اوراٹلی میں قوموں نے مشکلات کا مقابلہ کیا، آج وہی اقوام ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمتوں کو بروئے کار لا کرملک کو مشکل حالات سے نکالا جاسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کسانوں کیلئے جدید نظام متعارف کرانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ، موجودہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ملک کومسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، ملکی معاشی صورتحا ل سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔