کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دبائو کے باعث سندھ حکومت نے صوبے کے اسپتالوں میں اسٹاف کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال ، سروسز اسپتال ، لیاری جنرل اسپتال ، لیاقت یونیورسٹی اسپتال ، حیدرآباد جام شورو ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ایم ایس کو اسٹاف کی بھرتی کا مراسلہ بھیجا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ کرونا وائرس کی ڈیوٹی کیلیے آئی سی یو اور ہائی ڈیسنٹی یونٹ( ایچ ڈی یو)کے لیے اسٹاف بھرتی کیا جاسکتا ہے، یہ اسٹاف سرکاری اسپتال میں بھرتی ہوگا، جو کورونا کیسز کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اسٹاف نواسی روز کے لیے بھرتی کیا جائے گا، اس دوران انہیں تمام واجبات بھی ادا کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...