لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ نمبر 410/23تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 20دفعات شامل کی گئی ہیں۔عمران خان پر درج مقدمہ کی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین اورسینکڑوں کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کیے۔ایف آئی آر میں عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگا گئی ہے۔مقدمہ میں بلوہ، مسلح افراد کا غیرقانونی اکٹھا ہونا اور سمن وصولی سے انکار ،کار سرکار میں مداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان عوام کے لیے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے موجب بنے۔ کارکنوں نے پٹرول بم استعمال کیے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...