نیامے (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیامے، نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے افغان ہم. منصب کیساتھ کابل اور بامیان میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے، افغان قیادت کی جانب سے بہترین میزبانی پر افغان وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران مختلف معاملات پر دونوں ممالک کی قیادت کے مابین طے پانے والے امور، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں امن و امان کا انحصار افغانستان میں مستقل قیام امن کے ساتھ منسلک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان،ہمیشہ افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات کا حامی رہا ہے ،آج افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...