آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی جس کے نتائج آنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہو گی ، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ کرائسٹ چرچ میں مقیم قومی ٹیم کے اسکواڈ کے کووڈ 19 ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں جب کہ جن 6 کرکٹرز کے کورونا وائرس گزشتہ روز مثبت آئے تھے انہیں پہلے ہی الگ آئسولیشن میں بھیجنے کے بعد ٹیسٹ لے لیے گئے تھے۔پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں ہی قرنطینہ میں ہیں، انہوں نے آکلینڈ پہنچنے کے بعد گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ٹیم کے ہمراہ کرائسٹ چرچ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پاکستان اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت نہیں اور وزارت صحت نیوزی لینڈ کے میڈیکل آفیسر کے مطمئن ہونے پر ٹریننگ کی اجازت ہو گی، میڈیکل آفیسر کووڈ 19 منتقلی نہ ہونے کا اطمینان کریگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...