ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی اور ٹاک شو ‘کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما نے کہا ہے کہ نوجوانی میں کی گئی ملازمتوں کے بعد فلم زیویگاٹو میں ڈیلوری بوائے کا کردار ادا کرنا آسان ہوگیا۔ اداکارہ و فلمساز نندیتا داس کی فلم زیویگاٹو میں کپل شرما کو پرفارمنس پر کافی پذیرائی ملی ہے، یہ فلم جمعہ کو تھیٹرز پر ریلیز ہوئی۔ اس حوالے سے بڑی تعداد میں فلم بینوں اور کپل کے پرستاروں نے مزاحیہ شو سے سنجیدہ کردار کرنے کی ان صلاحیت کو اتنی عمدگی سے نبھانے پر ان کی تعریف کی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب کپل شرما سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کس طرح اس کردار کے لیے خود کو تیار کیا؟ اس پر کپل نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں کافی جدوجہد کی اور اپنی جیب خرچ کے لیے اضافی آمدنی کے حصول کیلئے وہ چھوٹی موٹی عام سی ملازمت کیا کرتے تھے جس میں ایس ٹی ڈی بوتھ اور گارمنٹ فیکٹری میں کام بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ فلم زیویگاٹو ایک فوڈ ڈیلیوری کرنے والے لڑکے اور اس کے خاندان کی جدوجہد پر مبنی کہانی ہے۔ کپل نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں بتایا کہ مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ اس کردار میں کیسے گئے؟ تو میں ان سے کہتا ہوں کہ میں ابھی تک اس سے نکلا ہی نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقتاً میں نے کیریئر کے ابتدا میں بہت سارے چھوٹے چھوٹے کام کیے، میں نے کوکا کولا میں کام کیا، پھر ایس ٹی ڈی، پی سی او پر کام کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ جیب خرچ کے لیے کپڑے کی فیکٹری میں چھوٹے چھوٹے کام کرتا رہا ہوں۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ مجھے خود پیسے کمانا اچھا لگتا تھا، تو جب میں نے اس فلم کی کہانی سنی تو پھر خود کو اپنے ماضی سے جوڑ لیا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...