لاہور ( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان جلتی پر پٹرول کا کام کر رہا ہے اور سینکڑوں بے گناہوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کو نہ بچا سکیں 13کے ٹولے کو کیا بچائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فراری ہے، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی، انتشار سے بچا سکتا ہے، 90 دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا، انتخاب سے حکومت آئے گی تو باہر سے مدد ملے گی، ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آٹا مفت اور پٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے، رمضان شروع نہیں ہوا اور 20کلو آٹے کا تھیلا 3100روپے کا ہوگیا۔عظیم اداروں پر پورا اعتماد ہے، دفاعی اثاثے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کو نہ بچا سکیں 13کے ٹولے کو کیا بچائیں گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پر کوئی احمق ہی چڑھائی اور گرفتاریاں کرسکتا ہے، صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے، نہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کروانا ہے یا ملتوی کروانا ہے یہ اس کا امتحان ہے، حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں کہ آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں، طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...