لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں رات کے اندھیرے میں سیاسی مخالفین کے گھروں کی چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے والے آج کس بات کا رونا رو رہے ہیں ،زمان پارک دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، عمران خان پر جتنے کیسز ہیں وہ ثابت شدہ ہیں۔ اپنے بیان میں سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ایک شخص آج بھی لاڈلا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسے گاڑی میں بیٹھ کر عدالتی حاضری لگانے کا بھی ریلیف مل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں جتھوں کی جو سیاست متعارف کرائی ہے یہ ملک کے لئے زہر قاتل ہے ، اگر ریاست نے اس کا سختی سے نوٹس نہ لیا تو اس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر ڈنڈے برسانے والے ، پتھرائو کرنے والے اور پیٹرول بم پھینکنے والوں کا یہ سوال انتہائی حیران کن ہے کہ ان کے خلاف کیوں کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف شدید مالی مشکلات کے باوجود عوام کیلئے ریلیف کا سامان کر رہے ہیں، کم آمدنی والوں کے لئے مفت آٹے کی فراہمی اور پیٹرول پر پچاس روپے لیٹر ریلیف تاریخی اقدامات ہیں ۔ ان شا اللہ تعالی ملک کو مشکلات سے نکال کر نہ صرف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے بلکہ قوم کو اسی طرز کے ریلیف دیں گے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...