لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پولیس اور آئی جی اسلام آباد و پنجاب کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ عذابِ الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔فواد چودھری نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں، آپ نے دس 10سال کے بچے اپنی تحویل میں لئے ہیں، پولیس کی جانب سے عورتوں پر تشدد کیا گیا اورچادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کا جرم یہ ہے کہ وہ سیاست کے لئے، اپنے انسانی حقوق کے لئے اور پاکستان کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کیا یہ جرم ہے کہ ان کو راتوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا جائے، خاندانوں، بیگمات ، مائوں اور بچوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ جو آپ لوگ کررہے ہیں یہ پاکستان کے قانون و آئین کے منافی ہے، آپ اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے حد سے گزررہے ہیں، جیسے ہی ہم سیاست اور جلسے کی بات کرتے ہیں گرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، یہاں کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...