اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنیوالی مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے،ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے،صنعتکارزراعت کے شعبے میں جدت لانے ،مختلف فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کیلئے تجاویز دیں۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے معروف صنعتکاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں وفد میں اعظم فاروق چراٹ سیمنٹ،بشیر علی محمد گل احمد، محمد علی تابہ لکی سیمنٹ،ثاقب شیرازی ہنڈا اٹلس،فواد مختارفاطمہ فرٹیلائزر،عارف حبیب عارف حبیب گروپ لمیٹڈاور حسین داداینگرو کارپوریشن شامل تھے۔ وفاقی وزیر محمدحماد اظہر،مشیرانِ وزیر اعظم عبدالرزاق دائود،ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ اور ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کی شرکاء نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسرحکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی فارن ایکسچینج ریزرو کا بلند ترین سطح پر ہونا پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم ہر وقت ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوتی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومتی کاوشوں سے پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ کا خسارے سے نکل کر سر پلس ہونا معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...