اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہیکہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اعلیٰ عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان خودکش بمباربن کر اس نظام کے خلاف 2 اسمبلیوں سے مستعفی ہوئے، پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جب کہ عمران خان نے ماضی میں آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچایا۔احسن اقبال نے کہاکہ ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظرآرہا ہے، اعلیٰ عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے، عمران احمد نیازی دباؤ کے ذریعے عدالتوں سے اپنی پسند کے فیصلے لے رہا ہے، جو فراخدلی عمران نیازی سے کی جارہی ہے وہ عام سائل سے بھی کی جائے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...