ملک اس وقت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا متحمل نہیںہے، مولانا اورنگزیب فاروقی

0
230

سرگودھا(این این آئی)اہلسنت والجماعت پاکستان کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو کچل دیا ہے۔ ملک اس وقت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا متحمل نہیں ہے اس لئے وقت مقررہ پر جنرل الیکشن ہونا چاہیں۔ اہلسنت والجماعت پاکستان کے صدر مولانا اورنگ زیب فاروقی نے دورہ سرگودھا کے موقع پر دریاخان مسجد میں مولانا عبدالحمید خالد اور مولانا منظور احمد عکاشہ کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے اور اتار کر محفوظ راستہ دینے والوں ہاتھ کیا آیا۔آج پی ڈی ایم اپنی طاقت کھو رہی ہے اور ملکی معیشت ڈوب رہی ہے موجودہ مہنگائی کے ریلے نے عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے جنہوں نے اس کو روکنے کے لئے عمران خان کو ہٹایا تو اورملک معاشی تباہی سے بچ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان ہمہ وقت کرسی سے چمٹنے کے لئے سیاست کرتے ہیں اس ملک کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا۔لال مسجد سانحہ پر آئین و قانون کی بات کرنے والے اب ایسا کیوں نہیں کررہے ہیں نقشہ وہی ہے عمران خان کی ہر بات تسلیم کی جارہی ہے جیسے وہ لاڈلا ہو ملک صوبائی اسمبلیوں کے موجودہ الیکشن کا معاشی صورتحال کے تحت متحمل نہیں ہے مقررہ وقت پر ایک ساتھ جنرل الیکشن کرایا جائے آنے والے کل سے آنے والا کل ہرلحاظ سے خراب ترین نظر آرہا ہے ملک میں سیاسی افراتفری اور معیشت ڈوب چکی ہے معاشی صورتحال آخری ہچکولے لے رہی ہے مشرف دور میں کہا گیا کہ طالبان پتھر کے دور میں افغانستان کو لے جاناچاہئے ہیں