اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہے تو وہ تاریخ ہمیں بتادیں۔ منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان پیش ہوئے، لیگل ٹیم نے عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔وکیل صفائی نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی سب کے سامنے ہے، عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس آمد پر قتل کرنیکا ارادہ تھا، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس آنا چاہ رہے تھے تاہم حالات نہیں آنے کے، پوری قوم نے عمران خان پر پولیس کی جانب سے کارروائی کو دیکھا۔جج نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا کیونکہ ہمارا کیبل نہیں چل رہا تھا۔وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے، عمران خان جیسے ہی نکلتے ہیں ان کے ساتھ کارکنان ہزاروں کی تعداد میں نکل آتے ہیں، عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے ہیں اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں۔پراسیکیوٹر نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ عمران خان کا رویہ دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتا ہے۔جج نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اسلام آباد سے 400 کلومیٹر دور ہے،کیسے پیش ہوں گے؟ اگر عمران خان ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائی کورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کر دیا جائیگا، اگر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟ عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا،ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں۔وکیل نے کہا کہ عمران خان قانون کے تحت چلتے ہیں، زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔جج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہے تو وہ تاریخ ہمیں بتادیں، بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیسا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...