اسلام آباد (این این آئی)مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس (کل)بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر (کل) بدھ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ایوان صدر میں 23مارچ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 21اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کل اپنی حاضری کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔ دریں اثناء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 اپریل کے بجائے 22مارچ کو منعقد ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10اپریل 2023 کو دن 11 بجے کے بجائے 22 مارچ کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...