لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکر دیا ہے ،آئین واضح ہے90دن کے اندرالیکشن ہوں گے ،سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے،چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے،نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے،13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے، آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے ہے،آئی ایم ایف کی تین میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں،پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے،اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائے گا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...