لاہور ( این این آئی) لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023ء کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔لاہور میں خاتون کی کورونا کے باعث ہونے والی موت نے صحت کے حکام اور لوگوں کو وائرس کی نئی متوقع لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ویک اپ کال دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے نجی ہسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئی۔بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق کچھ علامات کے بعد انہیں داخل کیا، بعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تقریباً 25 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں سے 14مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔محکمہ صحت نے عوام کو بازاروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر کام کے مقامات، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین کی ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...