اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سازش اور غیر ملکی مداخلت بیانیہ دفن کرنے عمران نیازی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ نالائق شخص کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ ان کے بیانیہ سے ملک کاکتنا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیئے پکڑا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی ایک جھوٹ بول کر اگلا جھوٹ بولنے کی تیاری کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی کا لشکر پولیس پر حملے کرے تو مقدمہ تو درج ہوگا عمران نیازی کے خلاف مقدمے غلط ہیں تو ٹرائل عدالتوں میں پیش ہونے سے بھاگتا کیوں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی عدالتوں میں پیشی کی جو روایات ڈال رہا ہے اس کے مضر اثرات نکلیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...