لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتانی سے بطور پلیئر مجھے کافی فرق پڑا ہے، جب عام پلیئر ہوتے ہیں تو اپنے کھیل کا سوچتے ہیں، بطور کپتان ہر کسی سے پرفارمنس لینے کا سوچتے ہیں۔پاک افغان سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کیلئے افغانستان کیخلاف سیریز کافی اہم ہے، جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے نوجوان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ سیریز میں جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ راشد خان پوری دنیا میں لیگ کھیلتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھے میچز ہوں گے، افغانستان کے ساتھ ہمارے میچز کافی سنسنی خیز رہے ہیں، میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تو اس سے پلیئرز کا پریشر کو ہینڈل کرنے والا ذہن بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ کچھ اور ہی ہوتا ہے، صائم ایوب، احسان اللّٰہ زبردست ٹیلنٹ ہیں، مجھے ان سے سے کافی امیدیں ہیں، عماد وسیم اور اعظم خان نے اچھا کم بیک کیا ہے صائم جس فارم میں لگ رہا ہے،وہ بابر کی کیٹیگری والے کھلاڑیوں جیسا کھیل رہا ہے،بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ایسے پلیئرز ہیں جو آپ کے خلاف رنز بھی کریں تو برا نہیں لگتا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے مطابق کوشش ہوتی ہے کہ کھیل میں چیزوں کو سادہ ہی رکھوں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کیلیے معیار سیٹ کروں،جیسا میں رویہ رکھوں گا، ٹیم مجھے دیکھ کر ویسا ہی رویہ رکھے گی۔شاداب خان نے کہا کہ جب انجری کا شکار رہا تھا تو وہ وقت میرے لیے کافی مشکل تھا، انجری کے بعد کرکٹ کو صرف کھیل سمجھا، اس سے پہلے اس کو ہی سب کچھ سمجھتا تھا،شاداب خان نے کہا کہ کم بیک کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے، کم بیک والے پلیئر پر زیادہ پریشر ہوتا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ پریشر والی صورتحال ہو تو خود اوپر جاؤں۔ورلڈکپ 2024 سے متعلق گفتگو میں شاداب نے کہا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ پلیئرز کو ذمہ داری ملتی ہے تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے، ٹیلنٹ کو بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے، بابر اعظم کو بھی شروع میں بیک کیا گیا تو وہ آج اتنا بڑا پلیئر بنا ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...