قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم

0
208

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد کرنے کے عزم پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پراپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ چاہے جتنے بھی چیلنجز ہوں، انسانی ارادہ ناممکن کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی کارکردگی کا آئیڈیل سے موازنہ کرکے خود کو آزماتی ہیں، یہ ان کا خود شناسی اور احتساب کا طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکلات کو شکست دینے کے لیے پاکستان کے تصور پر میرا پختہ یقین ہے، آئیے 23 مارچ کو ہم قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔