یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو زرداری

0
376

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے ملتان میں گرفتار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں۔30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔