اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور آٹے کے معیار اور حصول کیلئے مشکلات سے متعلق شہریوں کی رائے جانی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا ،وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کیلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے جانی ،وزیراعظم نے شہریوں کی آرا کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا، انتظامات دیکھے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں، خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں ، رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے ، گپ شپ بھی لگائی ،وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔وزیراعظم نے سیکریٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی ۔وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...