لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر قاضی مشوانی کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے اور ان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ پولیس سے 28مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔ اظہر مشوانی کے بھائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اظہر مشوانی کو زمان پارک جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغواء کیا ،پولیس کو ایف آئی آر کے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ ۔ عدالت مقدمہ درج کرنے اور اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔