واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ کے مطابق، امریکا اور سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے ریاض میں ایک نئے فوجی مرکز میں اپنی پہلی مشترکہ کانٹر ڈرون مشق مکمل کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشق تھی۔ریڈ سینڈز تجرباتی مرکز کچھ عرصے سے زیر بحث تھا۔ امریکی فوج نے کہا کہ یہ مشق واشنگٹن اور اس کے مشرق وسطی کے شراکت داروں کے درمیان تربیت اور تیاری کے لیے ایک اختراعی پیش رفت کے طور پر کام کرے گی۔گذشتہ ہفتے کی مشقوں کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی تھی لیکن حکام نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے ، مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر جدید ترین مشقیں ہوں گی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...