جیسلمیر(این این آئی) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں بھارتی فوج نے مشق کے دوران تین میزائل غلط فائر کردیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کی مشق پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہو رہی تھی کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائل غلط فائر ہوگئے۔تینوں میزائل رینج سے باہر ہو کر مختلف دیہات میں کھیتوں میں جا گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امیتابھ شرما نے کہا کہ میزائل ایک فوجی مشق کے دوران غلط فائر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دونوں بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گائوں پر ماٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔9مارچ2022کو بھارتی براہموس میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا اور میاں چنوں کے قریب گرکر تباہ ہو گیاتھا ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...