سرینگر(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 75 برس سے زائد عرصے کے دوران مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنا یہ حق ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا انتظار کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے سات دہائیوں قبل اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف خود کو دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک گردانتا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے وطن پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور صرف اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اورغیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی اور وہ حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت یکطرفہ طو رپر ہرگزتبدیل نہیں کر سکتا۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اقوام کی ذمہ دادی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...