لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات سے ایسا لگ رہا ہے ہم مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں،معلوم نہیں کہ مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا یا نہیں ؟لیکن جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی۔انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوف زدہ ہے، انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جار ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ مجھے نا اہل کر پائیں گے یا نہیں؟ اس کی پرواہ بھی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی تاریخ کی مقبول ترین پارٹی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی، آئینی طور پر 90 دن میں الیکشن ہونے تھے، ہمارے دور میں عدالتی کام میں مداخلت نہیں تھی، جیسے پہلے ہوتا آیا جبکہ ہم نے میڈیا میں بھی مداخلت نہیں کی، میڈیا سے کوئی مسئلہ تھا تو ہماری وجہ سے نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے تھا۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ عالمی کھلاڑی کے طور پر ساری دنیا گھوما ہوں، مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ حالات سے ایسا لگ رہا ہے ہم مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے حکام پر خود کو جان سے مارنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی تاریخ کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ رکھنے پرسب کا اتفاق ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...