لاہور( این این آئی) بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بغاوت کا قانون انگریز دور کی نشانی ہے جو غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، ضابطہ فوجداری کی شق 124اے، 153اے اور 505بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، بغاوت کے قانون کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرکے شہریوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی بغاوت کے قانون پر عملدرآمد روکتے ہوئے اسے انگریز دور کی پیداوار قراردیا، انڈین سپریم کورٹ نے بغاوت کے مقدمے اور ٹرائل روک دیئے ہیں، آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرکے انہیں ریاستی جبر کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انگریز دور کے بغاوت کے قانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔
مقبول خبریں
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس...
دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں...
آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے...
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال...
وزیر اطلاعات سے جرمن سفیر کی ملاقات ، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات...