لاہور ( این این آئی) پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلائوگھیرائو کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی ریلی کے وقت پولیس تشدد، اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں عدم پر پیروی پر خارج کر دیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز چودھری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنمائوں کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...