لاہور( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔لاہور میں درج 3مقدمات میں ضمانت کے لیے عمران خان انسداد دہشت گری کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست پر جج اعجاز بٹر نے سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے موجود ہیں۔جج نے ہدایت دی کہ عدالتی عملہ عمران خان کی حاضری کا پروسیجر مکمل کرے۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت 4اپریل تک منظور کرلی اور پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ آپ نے کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا اور آپ شامل تفتیش بھی ہوں۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ اتنے لوگوں کے ساتھ کیس نہیں سنوں گا۔عمران خان انسداددہشت گردی عدالت سے حفاظتی ضمانت کے بعد واپس زمان پارک پہنچ گئے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں۔جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلا گھیرا اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...