کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھانہ جمشیدکوارٹرز میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ جمشیدکوارٹرزکے رہائشی شہری محمداقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مدعی اقبال نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی وڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔ مقدمے میں حسان نیازی کے دیگرساتھی بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ حسان نیازی کی سوشل میڈیاپرشیئرویڈیومیں عوام کوبغاوت پراکسایاگیا، ملکی دفاعی اداروں کومخاطب کرکے دھمکایا۔دفاعی اداروں کے سربراہان کیخلاف دھمکی آمیززبان استعمال کی گئی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے۔ان کی گرفتاری کیلئے ایسٹ زون پولیس لاہور اور اسلام آباد جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...