بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی

0
616

بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے شہر تیمی خورد کھنڈہ میںہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر اس وقت پتھرا ئوکیا جب وہ ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع مرادآبادکے علاقے لاجپت نگر میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح اداکرنے سے روک دیا۔