ریاض (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کہاہے کہ نوازشریف پاکستان کے مستقبل اور ترقی کے ضامن ہیں ، نوازشریف جلد واپس آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حج سردار محمد یوسف کی مدینہ منورہ آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں پروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس کے میزبان مسلم لیگ (ن)کے چیف کو آر ڈینیٹر اوورسیز انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک تھے ۔تقریب میں شیخ سعید احمد صدر مسلم لیگ (ن) سینر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ اور مسلم لیگ مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ ، دیگر عہدیدران اور ممبر مجلس عاملہ اور کیمونٹی کے لوگ بڑی تعدا د میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مقررین نے سابق وزیر سر دار محمد یوسف کو 2013سے 2018میں بطور وزیر مذہبی امور بہترین خدمات سر انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر سر دار محمد یوسف نے کہاکہ نوازشریف جلد واپس آئیں گے ان کے واپس آنے سے پارٹی میں نئی جان آئے گی اور ووٹ بینک بھی بڑھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ بیرسٹر امجد ملک نے جدید خطوط پر مسلم لیگ (ن )اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کو مربوط اور ہم آہنگ کیا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ سر دار محمد یوسف نے بطور وزیر مذہبی امور بہترین خدمات سر انجام دیں ،لوگ آج بھی سابق وزیر سر دار یوسف کو دعائیں دیتے ہیں ۔ اس موقع پر جاوید اقبال بٹ اور شیخ سعید نے بھی سر دار محمد یوسف کی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔بیرسڑ امجد ملک نے اپنے تنظیمی دورے میں سب تنظیموں کے عہدیدران اور ممبران مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب تنظیموں کی طرف قائد محترم میاں نواز شریف کو آپ کے خلوص بھرا پیار پہنچاﺅں گا۔بعد ازاں بیرسٹر امجد مانچسٹر روانہ ہوگئے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...