لاہور( این این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلا ئوگھیرائواور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اورزبیر خان نیازی عدالت میںپیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیشی افسر نے جواب دیا یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ان مقدمات پر جے آئی ٹی بن گئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں ،آپ جائیں اور جا کر شامل تفتیش ہوں۔عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا جبکہ عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی اور دیگر شریک تین ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی دائر درخواست بھی خارج کر دی۔پی ٹی آئی رہنمائوں پر پولیس نے جلا ئوگھیرا اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ شاد مان میں درج کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...