نئی دلی(این این آئی)بھارت میں اپوزیشن کی 18پارٹیوں کے قائدین نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے مل کر مودی کی ہندوتوا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قراردیئے جانے اور ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اہم اجلاس کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوا ۔ اجلاس کے بعد کانگریس لیڈر پرمود تیواری اور گورو گوگوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے بھارت میں جمہوریت کو بچانے اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مودی حکومت کی طرف سے پید کردہ خوف و ہراس کی فضا کے خلاف تمام جماعتیں متفق ہیں۔راہل گاندھی سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے معاملے پر تیواری نے کہا کہ ابھی تک نوٹس نہیں ملا ہے لیکن میڈیا میں یہ بات عام ہے کہ نوٹس بھیج دیا گیاہے۔ اس دوران کانگریس نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مودی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس میں ڈی ایم کے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، جنتا دل یو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، آر ایس پی راشٹریہ جنتا دل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، نیشنل کانفرنس، سماج وادی پارٹی، ایم ڈی ایم کے کے علاوہ کانگریس سے آئی یو ایم ایل سمیت 18 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...