لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے ٹی ٹونٹی کے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ۔اس حوالے سے سماجی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت نہیں پائے۔نوجوان کرکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ مستقبل کے اسٹار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔واضح رہے کہ پیر کے روز شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عثمان غنی کو آئوٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...